0

شیر شاہ سوری کا تاریخی قلعہ روہتاس ضلع جہلم کی تاریخ کا قیمتی ورثہ جہاں لاکھوں سیاح بغرض سیر و تفریح آتے ھیں

دینہ(سہیل انجم قریشی سے)شیر شاہ سوری کا تاریخی قلعہ روہتاس ضلع جہلم کی تاریخ کا قیمتی ورثہ جہاں لاکھوں سیاح بغرض سیر و تفریح آتے ھیں۔نیز سکھوں کی نہائت قدیمی عبادت گاہ اور یادگاریں اس قلعہ میں موجود ہیں۔قلعہ روھتاس جانیوالی مرکزی شاہراہ کا جی ٹی روڈ پر بنایا گیا مرکزی گیٹ جسے باب روھتاس کا نام دیا گیا ھے اس میں لگائے گئے شٹرنگ والے لوھے کے لٹکتے سرئیے اور بانس سکیورٹی رسک بن چکے ھیں ۔باب روھتاس کی تعمیر نو کا کام ختم ھوئے عرصہ بیت چکا ھے لیکن اس میں شٹرنگ کی غرض سے لگائے گئے بانس اور سرئیے اب بھی ویسے ھی لٹک رھے ہیں ۔جو کسی بھی حادثے کا پیش خیمہ ثابت ھو سکتے ہیں۔ شہریوں نے وزیراعلی پنجاب سمیت اعلی حکام سے نوٹس لینے اور لاپرواہی برتنے والے محکمہ کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔