دینہ (رضوان سیٹھی سے) دینہ میں رکشہ ڈرائیور کے ہاتھوں زیادتی کا نشانہ بننے والی 21 سالہ سکول ٹیچر ہسپتال میں دم توڑ گئی، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل دینہ میں نامعلوم رکشہ ڈرائیور کے ہاتھوں مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بننے والی چلو چک کی رہائشی 21 سالہ نجی سکول کی ٹیچر (ا) دوران علاج ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم میں جان کی بازی ہار گئی، تھانہ منگلا کینٹ پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز لڑکی کی طبیعت خراب ہونے پر ہسپتال لایا گیا، رپورٹ میں حاملہ ہونے کی تصدیق ہوئی۔ لڑکی کو نامعلوم رکشہ ڈرائیور نے زیادتی کا نشانہ بنایا تھا، پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہسپتال میں طبیعت زیادہ خراب ہونے کی وجہ سے لڑکی بیان دینے کے قابل نہ تھی، طبیعت بگڑنے پر لواحقین کو معلوم ہوا کہ لڑکی چھ ماہ کی حاملہ ہے،پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کی والدہ کی مدعیت میں گزشتہ روز زیادتی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا تھا اسی مقدمے میں موت کی دفعات ایزاد کی جائیں گی،تھانہ منگلا کینٹ پولیس کا مزید کہنا ہے کہ ڈی این اے کی مدد سے ملزم کو جلد ٹریس کر کے گرفتار کر لیں گے۔
0