دینہ(سہیل انجم قریشی سے)گزشتہ روز واپڈا کے ملازم بدر منیر نے لاپرواہی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہم جماعت کے طالب علم کو تیز رفتار گاڑی سے ٹکر مار دی تھی جس سے طالب علم شدید زخمی ہو گیا تھا اعلی حکام نے نوٹس لیتے ہوئے واپڈا ملازم بدر منیر کو معطل کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ رور واپڈا ملازم بدر منیر نے سرکاری گاڑی کو منگلا روڈ پر اس قدر تیز رفتاری سے چلایا کہ جماعت نہم کے طالب علم کو ٹکر مار دی جس سے طالب علم کی ایک ٹانگ ٹوٹ گئی ناخوشگوار واقع کی جیسے ہی اطلاع اعلی حکام کو ملی انہوں نے بعداز تحقیق فوری طور پر بدر منیر کو معطل کر دیا ہے بلاشبہ ملازم کا یہ فعل غیر ذمہ دارانہ ہے جبکہ افیسر مجاذ کا بروقت فیصلہ کرنا قابل تعریف ہے جب اس حوالے سے ایس ای اہیسکو سرکل جہلم سے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی ملازم کا دوران اوقات کار غیر ذمہ دارانہ فعل قابل گرفت ہوتا ہے قوانین کے تحت اس کے خلاف سخت کارروائی ہوگی ملازم کو معطل کر دیا گیا ہے اس کا ٹرانسفر بھی کردیا گیا ہے انکواہری کے بعد مزید ایکشن لیا جائے گا۔
0