0

انتظامیہ کے احکامات کی خلاف ورزی کرنے پر سعدیہ ڈوگر اسسٹنٹ کمیشنر دینہ نے متعدد دکانداروں کو جرمانے کیے

دینہ(سہیل انجم قریشی سے)انتظامیہ کے احکامات کی خلاف ورزی کرنے پر سعدیہ ڈوگر اسسٹنٹ کمیشنر دینہ نے متعدد دکانداروں کو جرمانے کیے جن کو جرمانہ کیا گیا ان میں چھوٹا گوشت اور بڑے گوشت کا کاروبار کرنے والے تھے اےسی دینہ نے دو روز قبل تمام قصابوں کو اگاہ کیا تھا کہ ریٹ لسٹ کے مطابق گوشت فروخت کرنے کے اپ پابند ہیں اسسٹنٹ کمیشنر دینہ نے مختلف مقامات پر جا کر قصابوں کو بھاری جرمانے کیے ان کا کہنا تھا کہ ڈپٹی کمیشنر جہلم کے حکم پر ہر حالت میں عمل درامد ہوگا۔