0

ریجنل ایمرجنسی آفیسر راولپنڈی نے ریسکیو 1122 جہلم، سوہاوہ اور دینہ کا سرپرائز وزٹ کیا


دینہ(سہیل انجم قریشی سے)ریجنل ایمرجنسی آفیسر راولپنڈی نے ریسکیو 1122 جہلم، سوہاوہ اور دینہ کا سرپرائز وزٹ کیا۔تفصیلات کے مطابق ریجنل ایمرجنسی آفیسر راولپنڈی ڈاکٹر عبد الرحمن کا ضلع جہلم کا اچانک دورہ ضلع جہلم میں انہوں نے ریسکیو اسٹیشن سوہاوہ جہلم اور دینہ کا اچانک دورہ کیا۔
تحصیل دینہ: سیکنڈ انچارج سید محمد سیف اللہ اور شفٹ انچارج فیصل محمود نے ریسکیو سٹیشن دینہ پہ ریجنل ایمرجنسی آفیسر راولپنڈی ڈاکٹر عبد الرحمن کا استقبال کیا۔
ریجنل ایمرجنسی آفیسر راولپنڈی ڈاکٹر عبد الرحمن کا کہنا تھا کہ دورے کا بنیادی مقصد ریسکیو 1122 ضلع جہلم کی استعداد کار کو جانچنا اور دستیاب وسائلِ کی مجموعی کارکردگی کو بہتر بنانا ہے۔دورے کے دوران انھوں نے ریسکیو 1122جہلم سوہاوہ اور دینہ کی گاڑیوں، مینٹیننس سیکشن، سٹور روم کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انھوں نے ڈیوٹی پہ موجود افسران و ریسکیو سٹاف سے ملاقات کی اور ایمرجنسی آلات اور گاڑیوں کی کارکردگی کا معائنہ کیا۔ ریسکیو سٹاف کی کارکردگی اور وسائل پہ اطمینان کا اظہار کیا۔ریجنل ایمرجنسی آفیسر راولپنڈی نے موجودہ موسمی صورتحال میں اربن فلڈنگ کی صورتحال میں بھر پور طریقے سے عوام الناس کی خدمت کرنے کی ہدایات دیں۔ ریجنل ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر عبد الرحمن نے کہا کہ ریسکیو 1122دینہ جہلم کی ٹیم پورے جوش و جذبہ کے ساتھ ہر وقت آفات سے نبرد آزما ہونے کے لیئے تیار رہے اور کسی بھی ناگہانی صورتحال میں بہترین طریقے سے لوگوں کو ریسکیو سروسز فراہم کریں۔