0

چیف آفیسر بلدیہ دینہ گلشن نورین نے گزشتہ روز مین چوک، منگلا روڈ پر تجاوزات کرنے والوں کو بھاری جرمانے کیے

دینہ(سہیل انجم قریشی سے)چیف آفیسر بلدیہ دینہ گلشن نورین نے گزشتہ روز مین چوک، منگلا روڈ پر تجاوزات کرنے والوں کو بھاری جرمانے کیے چیف افیسر میونسپل کمیٹی دینہ نے عوامی شکایت اور اسسٹنٹ کمشنر دینہ کی ہدایت پر منگلا روڈ جی ٹی روڈ اور دیگر مقامات پر جا کر ایسے کاروباری لوگ جنہوں نے ناجاہز تجاوزات کر رکھی تھی ان کو نا صرف بھاری جرمانہ کیا بلکہ وارننگ بھی دی اگر انہوں نے اپنے رویے میں تبدیلی نہ کی تو ان کے خلاف ایف ائی ار بھی ہو سکتی ہے محترمہ کا روزانہ کی بنیادوں پر ریٹ لسٹ چیک کرنا اور ایسے لوگ جو اپنی حدود سے تجاوز کرتے ہیں ایسے دکانداروں کے خلاف کاروائی کرنا قابل تعریف ہے یقینا اس سے عوام کو سستی اشیاء خصوصی طور پر سبزی اور فروٹ ریٹ لسٹ کے مطابق ملے گا دینہ کے شہریوں نے گلشن نورین کو تجاوزات مافیا اور منافع خوری کرنے والے دکانداروں کو جرمانے کرنے پر خراج تحسین پیش کیا اور ساتھ ہی ساتھ اس امید کا اظہار بھی کیا کہ تجاوزات مافیا جہنوں نے مین بازار پر اپنا قبضہ جمایا ہوا ہے ان کے خلاف بھی جلد ایکشن لیا جائے گا۔