جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری دانیال عابد)جہلم پریس کلب کے چیئر مین معروف سینئر صحافی طارق مجید کھوکھر حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے۔مرحوم کی نماز جنازہ مرکزی جنازہ گاہ میں ادا کی گئی،نماز جنازہ میں شہر کی سماجی،رفاعی،فلاحی،کاروباری،مذہبی،صحافتی تنظیموں کے عمائدین سمیت سرکاری محکموں کے افسران و ملازمین نے کثیر تعداد میں شرکت کی تفصیلات کے مطابق جہلم پریس کلب کے چیئر مین بزرگ صحافی طارق مجید کھوکھر حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے تھے۔مرحوم کی نماز جنازہ مرکزی جنازہ گاہ میں ادا کی گئی،نماز جنازہ میں شہر کی سماجی،رفاعی،فلاحی،کاروباری،مذہبی،صحافتی تنظیموں کے عمائدین سمیت سرکاری محکموں کے افسران و ملازمین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لیے خصوصی دعا کروائی گئی۔
0