دینہ (رضوان سیٹھی سے) چیئر مین قومی پارلیمانی ٹاسک فورس و ایم این اے بلال اظہر کیانی نے ڈومیلی میں شدید بارش کے باعث پرائیوٹ ڈیم کا بند ٹوٹنے پر متاثرہ ڈیم اور دیگر ملحقہ علاقوں کا دورہ کیا، ایم این اے بلال اظہر کیانی نے متاثرہ ڈیم اور علاقوں کا دورہ کر کے ریلیف کے کاموں اور نکاسی آب کی صورتحال کا جائزہ لیا، بلال اظہر کیانی نے بارش سے متاثرہ افراد سے بھی ملاقات کی اور ان کو حکومت کی جانب سے ہر طرح کی سپورٹ کی یقین دہانی کروائی، بارشوں سے کسانوں اور عام افراد کو ہونے والے نقصان کا احساس ہے، مشکل کی اس گھڑی میں ہم سب متاثرین کے شانہ بشانہ ہیں بلال اظہر کیانی،رکن قومی اسمبلی بلال اظہر کیانی کی محکمہ آبپاشی کے عملے اور ریسکیو اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت، سیلابی صورتحال میں رہائشیوں کی حفاظت ہر صورت یقینی بنائی جائے گی بلال کیانی، حفاظتی کیمپوں میں تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی اور نقصانات کا ازالہ ہو گا،رکن قومی اسمبلی بلال اظہر کیانی کی انتظامیہ کو حفاظتی بند کی مرمت جلد مکمل کرنے کی ہدایت۔
0