0

دینہ کے نواحی علاقہ پیرشاہ وسن کے مقام پر ڈکیتی کی واردات، دو افراد کو ڈاکوؤں نے گولیاں مار کر زخمی کر دیا

دینہ(سہیل انجم قریشی سے)دینہ کے نواحی علاقہ پیرشاہ وسن کے مقام پر ڈکیتی کی واردات، دو افراد کو ڈاکوؤں نے گولیاں مار کر زخمی کر دیا، ڈاکو موقع سے فرار ہوگیے۔تفصیلات کے مطابق دینہ کے نواحی علاقہ پیر شاہ وسن میں نامعلوم ڈاکو ناکہ لگا کر کھڑے تھے کہ موٹر سائیکل سوار دو افراد امجد فارق ولد عبدالرزاق، محمد اکرم ولد محمد فضل سکنہ باغاں کو ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر روکنے کی کوشش کی نہ رکنے پر ڈاکوؤں نے فائرنگ شروع کر دی جس سے دونوں موٹر سائیکل سوار شدید زخمی ہوگئے ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر زخمی ہونے والے افراد کو ہسپتال منتقل کردیا ڈاکو موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیے۔