0

دینہ،ڈومیلی اور گردونواح میں موسلادھار بارش نے تباہی مچادی

دینہ(سہیل انجم قریشی سے)دینہ،ڈومیلی اور گردونواح میں موسلادھار بارش نے تباہی مچادی،بارش سے نشیبی علاقے زیرآب،متعدد ڈیم ٹوٹ گٸے،ریسکیوٹیموں نے متاثرہ لوگوں کو ریسکیوکرکے محفوظ جگہ منتقل کردیا،بودلہ سے شہر کوجانےوالی سڑک پانی میں بہہ گٸی۔تفصیلات کے مطابق چار روز سے جاری بارش کے سلسلہ نے دینہ، ڈومیلی، بڑاگواہ گردونواح میں تباہی مچادی،بارش کے باعث نشیبی علاقے زیرآب آگٸے،گلیاں نالیاں تالاب کامنظرپیش کرنے لگی،بھاٹی ڈیم سمیت متعدد منی ڈیم ٹوٹنے سے کٸی آبادیاں ڈوب گٸی،مل کھوکھراں،جھنگ کھوکھراں،آٸمہ،بھگوالہ میں برساتی نالوں کا پانی گھروں میں داخل ہواجس سے گھریلوں سامان کو نقصان پہنچا،ماٸر میں دو بار تعمیرہونے والی پُلی پانی میں بہہ گٸی،دونوں دیہاتوں کاآپس سے رابطہ کٹ گیا،بودلہ کےمقام پر دینہ شہر سے ملانے والی واحد سڑک بھی پانی بہا کرلے گیاآمدورفت معطل ہوگٸی،متعددبجلی کے پول گرگٸے،مختلف علاقوں میں گھروں کی چھتیں دیواریں گرنے اور لینڈسلاٸیڈنگ کے واقعات بھی رونماہوٸے،پھڈیال اور آڑا بشارت کے درمیان لینڈسلاٸیڈنگ سے دونوں اضلاع کا اپس سے رابطہ منقطع ہوگیا۔کافی لوگوں کامالی نقصان ہوا،ریسکیوٹیموں نےامدادی کارواٸیاں کرتے ہوٸے پھڈال،بودلہ،بڑاگراں اور دیگرجگہوں سے متاثرہ لوگوں کو ریسکیوکرکے محفوظ مقام پر منتقل کیا،عبداللہ ایلیمنٹری سکول میں پانی داخل ہوگیا،برساتی نالوں میں شدید طغیانی ہے۔پدھری بڑاگواہ میں چھتیں اور دیواریں گرنے کے زیادہ واقعات رونماہوٸے۔ بڑاگواہ گردونواح میں 144ملی میٹر بارش ہوٸی۔محکمہ موسمیات کیمطابق مزید بارشوں کابھی امکان ہے۔