دینہ(سہیل انجم قریشی سے)ملک بھر کی طرح دینہ میں بھی مہنگائی ، ٹیکسز ، بجلی بلوں کے خلاف شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی تاجر برادری نے ہڑتال کو کامیاب ہونے پر تمام دکانداروں کا شکریہ ادا کیا۔تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح دینہ میں بھی شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی منگلا روڈ، مین بازار، ریلوے روڈ، غلہ منڈی، سبزی منڈی سمیت تمام چھوٹی بڑی دکانیں بند رہی تاجر برادری کا کہنا تھا کہ مہنگائی اور ناجائز ٹیکسز نے کاروبار مکمل تباہ کر دیا ہے بجلی کے بلوں میں اضافہ سے کاروبار متاثر ہوا ہے جب تک ٹیکسز پہ کنٹرول نہیں ہوگا ہم تجارت کیسے آگے بڑھائے گے، تاجر برادری نے دینہ میں ہڑتال کو کامیاب بنانے پر تمام دکانداروں کا شکریہ ادا کیا۔
0