دینہ(سہیل انجم قریشی سے) ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے پولیس چوکی سٹی دینہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جس میں شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور اپنے مسائل سے آگاہ کیا جس پر ڈی پی او جہلم نے موقع پر ہی احکامات جاری کیے۔تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس چوکی دینہ میں کھلی کچہری کے موقع پر ڈی پی او جہلم کا کہنا تھا کہ کھلی کچہریوں میں پولیس افسران عوام کے سامنے جوابدہ ہوتے ہیں، سائلین کے مسائل فوری طور پر حل کر کے داد رسی کی جائے،کھلی کچہری میں شہریوں کی درخواستوں کی سماعت کی گئی اور مسائل سنے گئے
اس موقع پر ڈی ایس پی صدر ایس ایچ او تھانہ دینہ اور تفتیشی افسران موجود تھے۔ڈی پی او جہلم نے متعقلہ افسران کو سائلین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے احکامات جاری کیے۔ڈی پی او جہلم کا مزید کہنا تھا کہ کھلی کچہریوں میں پیش ہونے والے شہریوں کی درخواستوں کا ریکارڈ آن لائن سافٹ ویئر کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم پر رکھا جاتا ہے اور مقرر کردہ ٹائم لائن پر ان درخواستوں پر متعلقہ افسران سے فالو اپ لیا جاتا ہے۔ متعلقہ افسران کی جانب سے کاروائی کو ہر ممکن یقینی بنایا جاتا ہے۔
0