پنڈ دادنخان بیورو چیف ) ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی نے تحصیل پنڈ دادن خان کے عوام کو خوشخبری سنا دی للہ انٹرچینج جہلم ڈیول کیرج وے موٹروے للہ انٹرچینج سے پنڈ دادنخان تک یک طرفہ سڑک دسمبر تک مکمل ہو جائے گی فنڈ ا چکے ہی ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی نے تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ پنڈ دادنخان کے چیئرمین حکیم سید اختر علی شاہ بخاری سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہمیں عوام کی مشکلات بارے معلوم ہے اب انشاءاللہ دسمبر تک للہ انٹرچینج سے پنڈ دادنخان تک یک طرفہ سڑک مکمل ہو جائے گی جس سے عوام کی پریشانی کافی حد تک دور ہو جائے گی اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس افیسر ناصر محمود باجوا ایس پی راجہ حسیب ڈی ایس پی عامر شاہین گوندل اور اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر حلیمہ منیر بھی موجود تھیں ڈی سی جہلم نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ وہ جلد ہی پنڈ دادن خان کا دورہ کریں گی اور کھلی کچہری میں عوام کے مسائل سنیں گی۔
0