0

نکودر کےمشہور ومعروف کبڈی کے کھلاڑی خاندان بٹ فیملی کے چشم و چراغ فہیم اقبال بٹ کی رسم قل ادا کر دی گئی

جہلم (جرارحسین میر سے) نکودر کےمشہور ومعروف کبڈی کے کھلاڑی خاندان بٹ فیملی کے چشم و چراغ فہیم اقبال بٹ کی رسم قل ادا کر دی گئی مرحوم ائرفورس کے ریٹائرڈ کھلاڑی نعیم اقبال بٹ کے بیٹے ظفر اقبال بٹ طاہر اقبال بٹ وسیم اقبال بٹ ندیم اقبال بٹ کے بھتیجے اور اعظیم اقبال بٹ کے بھائی تھے مرحوم فہیم اقبال بٹ نہایت ہی ملنساز اور شریف النفس نوجوان تھے ان کا اخلاق علاقے بھر میں ایک مثال تھی مرحوم فہیم اقبال بٹ کی اچانک وفات سے ان کی پوری برادری کے علاوہ ان کے دوست احباب میں شدید کرب کی کیفیت تھی ان کی 24 سالہ نوجوان موت کا سن کر ہر انکھ اشکبار تھی رسم قل میں عزیز اوقارب کے علاوہ علاقے بھر کی سیاسی سماجی کاروباری اور مذہبی شخصیات نے شرکت کی تقریب میں تلاوت نعت حمد وسلام اور سیفملوک پیش کیا گیا اور مرحوم فہیم اقبال بٹ کے بلندی درجات کے لیے دعا کرائی گئی۔