0

اسسٹنٹ کمشنر دینہ سعدیہ ڈوگر کا قلعہ روہتاس میں تجاوزات کے خلاف آپریشن

دینہ(سہیل انجم قریشی سے)اسسٹنٹ کمشنر دینہ سعدیہ ڈوگر کا قلعہ روہتاس میں تجاوزات کے خلاف آپریشن۔تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر دینہ نے قلعہ روہتاس میں قبرستان کی تجاوزات کو ختم کر دیا آپریشن میں تحصیلدار عرفان خالد اور پولیس کی نفری بھی موجود تھی اسسٹنٹ کمشنر سعدیہ ڈوگر نے تمام درخواستوں کو نظر انداز کرتے ہوئے قلعہ روہتاس میں جہاں کہیں بھی تجاوزات تھی بلڈوزر کا استعمال کر کے اس کو ختم کر دیا اے سی دینہ نے آپریشن کی خود نگرانی کی اس موقع پر اے سی دینہ کا کہنا تھا کہ ہر وہ چیز جو قانون سے ہٹ کر ہوگی قانون کی خلاف ورزی ہوگی میں کسی صورت اس کو برداشت نہیں کروں گی اس حوالے سے اگر کسی نے سیاسی مداخلت کی تو اپنی ہمت سے میں اس کو نظر انداز کردوں گی میرا کام قانون کی پاسداری کرنا اور کروانا ہے۔