0

نادرہ افس دینہ تحصیل دینہ کے لیے ناکافی ہے

دینہ(سہیل انجم قریشی سے)نادرہ افس دینہ تحصیل دینہ کے لیے ناکافی ہے وزیر داخلہ نوٹس لیتے ہوئے نادرہ آفس کی دوسری شاخ بھی منگلا روڈ پر قاۂم کرنے کا حکم دیں دینہ میں نادرہ آفس کی ایک ہی شاخ ہونے کی وجہ سے شہری اپنا سارا دن نادرہ آفس میں گزارنے پر مجبور ہیں کیونکہ نادرہ آفس انچارج اور عملہ کا عوام کے ساتھ ناروا سلوک ہے جس کی وجہ سے سارا سارا دن عوام سخت گرمی میں ذلیل وخوار ہوتے رہتے ہیں۔شہریوں نے اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق اس وقت دینہ شہر کی ابادی ایک لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے ملحقہ قصبات کی تعداد تقریبأ 150 ہے اس طرح سائلین کی تعداد تقریبأ دس ہزار ہے جو روزآنہ آتے ہیں روزانہ ہزاروں سائلین سارا دن سخت گرمی میں کھڑے رہتے ہیں اور مایوس ہو کر چار بجے گھر واپس لوٹ جاتے ہیں وجہ صرف یہ ہے کہ عملہ ایک تو ناکافی ہے اور عوام کے ساتھ رویہ بھی درست نہ ہے اس وقت دینہ میں تمام بنکوں نے شہریوں کےمفاد میں اپنی دوسری شاخ کھول رکھی ہے اب لوگ اسانی کے ساتھ نزدیک ترین شاخ میں جا کر اپنا کام کروا لیتے ہیں موجودہ نادرہ افس کی بلڈنگ کے سامنے نا ہی بیٹھنے کی جگہ ہے اور نا ہی گاڑی وغیرہ کے لیے پارکنگ کا انتظام ہےجب کوئی ملازم چھٹی لے کر نادرہ آفس آتا ہے تو رش کی وجہ سےمایوس ہو کر واپس لوٹ جاتا ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ فوری طور پر جی ٹی روڈ دینہ یا پھر منگلا روڈ دینہ پر دوسری شاخ کا انتظام کرنا انتہاہی ضروری ہے رش کی وجہ سے سینیر سٹیزن اور بچے متاثر ہوتے ہیں مزید براں موجودہ عملہ بھی اپنے اندر اتنی صلاحیت نہیں رکھتا کہ وہ سائلین کی مدد کر سکیں حقاہق کے پیش نظر شہریوں کے ساتھ انصاف ہوگا کہ شہر دینہ میں نادرہ کی دوسری شاخ فوری طورپر کھولی جاہے سماجی سیاسی زعماء دینہ نے وزیر داخلہ سے اپیل کی ہے کہ وہ موجودہ تلخ حقیقت کو تسلیم کر کے شہریوں کے مفاد میں قدم اٹھائیں تاکہ شہری سارا سارا دن ذلیل ہونے سے بچ سکیں۔