جہلم(چوہدری عابد محمود +عبدالغفارآذاد)جہلم ایس ڈی او اربن سب ڈویژن ولید طارق نے تھانہ سول لائن درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ لائن سپرٹنڈنٹ خالد محمو د، لائن مین نذیراحمد،اسسٹنٹ لائن مین ضمیرکے ہمراہ محلہ اسلام پورہ بالمقابل مہریہ موبائل شاپ ٹرانسفارمر تبدیل کرنے کے لئے کام شروع کیا، اسی اثناء میں مسعود ولد شفیع، محمد عمیر ولد مسعود دیگر 2 نامعلوم افراد جن کو سامنے آنے پر پہچان سکتا ہوں نے سرکاری کام بند کروادیا اور ہمارے ساتھ لڑائی جھگڑا شروع کردیا، اس دوران نامزد افراد نے ضمیر بیگ لائن مین کو لاتوں، مکوں سے مارنا شروع کردیا،جبکہ عمیر نے دانتوں سے ضمیر بیگ کو کاٹنا شروع کردیا، جس سے وہ شدید ذخمی ہوگیا، ایک نامعلوم شخص نے پسٹل نکال لیا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینا شروع کردیں، جان بچانے کی غرض سے ہم اِدھر ُادھر ہو گئے، ضمیربیگ کو علاج معالجہ کی غرض سے سول ہسپتال منتقل کیا ہمارے ساتھ نامزد افراد نے سخت زیادتی کی ہے جس پر تھانہ سول لائن کے تفتیشی افسر سب انسپکٹر فرخ شبیر ڈار نے زیرِ دفعہ 353 ت پ، 186 ت پ،II 506 ت پ، 34 ت پ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
0