دینہ (رضوان سیٹھی سے) دینہ کے معروف صحافی محمد طفیل شاکر طویل علالت کے باعث 70سال کی عمر میں کراچی میں انتقال کر گئے، مرحوم کی نماز جنازہ کراچی میں ادا کر دی گئی، مرحوم بابا طفیل شاکر عرصہ 35سال سے صحافت کے ساتھ منسلک رہے اور اس کے ساتھ ساتھ اخبار فروشی کا بھی کام سر انجام دیتے رہے۔ تفصیلات کے مطابق دینہ کے معروف بابائے صحافت محمد طفیل شاکر عرف بابا شاکر جو کہ طویل علالت کے باعث گلشن بہار اورنگی ٹاؤن کراچی میں انتقال کر گئے، مرحوم کی نماز جنازہ بعد نماز عصر ادا کر دی گئی، نماز جنازہ میں علاقہ بھر کی سیاسی، سماجی، کاروباری، صحافیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی بعد ازاں سینکڑوں سو گواروں کی موجودگی میں آہوں اور سسکیوں کے ساتھ مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا، مرحوم عرصہ 35سال سے شعبہ صحافت کے ساتھ منسلک تھے اور محمد صدیق شاہ آبادی مرحوم کے بیٹے تھے ان کی وفات پر دینہ پریس کلب کے چیئر مین امجد محمود سیٹھی، صدر سید توقیر آصف شاہ، رضوان سیٹھی، سہیل انجم قریشی، عرفان محبوب، شعبان چوہدری، رضوان میر، ماجد آفریدی سمیت دیگر صحافیوں نے دکھ اور غم کا اظہار کیا اور مرحوم کی درجات بلندی کے لیے خصوصی دعا کی
0