دینہ (رضوان سیٹھی سے)دینہ پریس کلب کے وفد کی ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی سے ملاقات، شہر کے مسائل پر گفتگو۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دینہ پریس کلب کے چیئر مین امجد محمود سیٹھی، صدر سید توقیر آصف شاہ، سینئر نائب صدر عرفان محبوب، نائب صدر سہیل انجم قریشی، جنرل سیکرٹری چوہدری عادل، جوائنٹ سیکرٹری محمد شعبان، سیکرٹری اطلاعات اقبال خان، حاجی اظہر چوہدری، رضوان سیٹھی، ڈاکٹر ظہیر، احمد ندیم نے ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی سے ملاقات کی، دینہ پریس کلب کے وفد نے ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی کو دینہ شہر کے مسائل سے آگاہ کیا جس ڈپٹی کمشنر جہلم نے فوری حل کے لیے یقین دہانی کروائی، دینہ پریس کلب کے وفد نے ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی کو دینہ پریس کلب دورے کی دعوت بھی دی۔
0