دینہ(سہیل انجم قریشی سے)دینہ اور ڈومیلی سے ملانے والی واحد روڈ چوک سر شاہ جنڈ سے لے کر جنگ چک تک تقریبا اٹھ کلومیٹر روڈ انتہائی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے جس پر انسان تو دور جانور بھی چلنے سے قاصر ہے مریضوں کو ہسپتال تک پہنچانے کے لیے انتہائی تکلیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے علاقہ مکینوں کا اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق عرصہ تقریبا 10 سال قبل روڈ تعمیر ہوئی اتنا ناقص مٹیریل استعمال ہوا جو کہ ایک سال بھی نہ چل سکی اور ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئی علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ اعلی حکام سے مطالبہ ہے کہ علاقہ مکین کی دہائی کو سنتے ہوئے اپنی نگرانی میں کرپشن کا راستہ بند کر کے تاریخی روڈ شیر شاہ سوری روڈ تعمیر کروائی جائے علاقے کے لوگوں نے احتجاج کیا ہے اور کہا ہے کہ ہمارے گاؤں اڈرانہ کے دو سابقہ چیرمین یونین کونسل موجود ہیں جن کا تعلق ن لیگ اور پی ٹی آئی سے ہے اور ایک ہی خاندان سے تعلق ہے وہ جب الیکشن آتا ہے تو وعدے کرتے ہیں جب الیکشن ختم ہو جاتا ھے تو نظر بھی نہیں آتے ہماری روڈ کی حالت اتنی خراب ہے کہ اس پر موٹر سائیکل تو موٹر سائیکل یہاں جانور بھی نہیں چل سکتا لہذا ہماری اپیل ہے کہ روڈ جلد سے جلد بنائی جاۓ۔
0