دینہ(سہیل انجم قریشی سے) دینہ میں قصاب انتظامیہ کی گرفت سے آذاد ہیں ایک تو نرخ ریٹ لسٹ سے زائد وصول کر رہے ہیں اور گوشت بھی بیمار جانوروں کا جس پر سارا سارا دن مکھیاں نظر آتی ہیں جس کو کھا کر شہری مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں شہریوں نے ڈپٹی کمشنر جہلم اور اسسٹنٹ کمشنر دینہ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان قصابوں کے خلاف ایکشن لیں اور ساتھ ہی ساتھ ان لاغر بیمار جانوروں کو پاس کرنے والے ڈاکٹر کے خلاف بھی نوٹس لیا جائے۔ تفصیلات کے مطابق چند روز قبل ضلعی انتظامیہ نے گوشت کے ریٹ مقرر کیے تھے اگر انتظامیہ کسی وجہ سے اپنے حکم کی تعمیل کروانے سے قاصر ہیں تو ریٹ لسٹ جاری کرنے کا کیا مقصد ہو سکتا ہے شہری موجودہ صورتحال میں دونوں ہاتھوں سے لوٹے جا رہے ہیں بڑا گوشت ہزار یا بارہ سو میں ملتا ہے چھوٹا گوشت دو ہزار یا 23 سو میں ملتا ہے عوام مقرر کردہ ریٹ پر گوشت تو حاصل نہیں کر سکتے البتہ قصابوں کے ہاتھوں ذلیل ہو رہے ہیں اے سی دینہ اس طرف توجہ دیں ریٹ لسٹ چیک کرنے کے لیے تحصیل دار دینہ، ایم او آئی دینہ،چیف افیسر بلدیہ دینہ کو مامور کیا جائے منگلاروڈ دینہ ریلوے روڈ دینہ مین بازاردینہ خصوصی توجہ کے مستحق ہیں اے سی دینہ نکودر اڈے پر کام کرنے والے قصابوں کو بھی چیک کریں۔
0