دینہ(سہیل انجم قریشی سے)دینہ میں چودہ اگست یوم آزادی کی مناسبت سے مرکزی تقریب کا انعقاد میونسپل کمیٹی پارک دینہ میں کیا گیا جس میں اسسٹنٹ کمشنر دینہ سعدیہ ڈوگر مہمان خصوصی تھی ٹھیک آٹھ بجے بیگل بجایا گیا اور قومی پرچم سربلند کیا گیا اور کیک کاٹا گیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر دینہ سعدیہ ڈوگر نے کہا کہ آزادی کی نعمت زندگی کی سب سے بڑی نعمت ہے ۔ زندہ قومیں اپنا یوم آزادی جوش وخروش کے ساتھ مناتی ہیں ۔آزادی کے حصول کے لیے ان گنت قربانیاں دی گئیں ہیں ۔ یہ ملک ہم سب کا ہے اور اس ملک کی ترقی اور خوشحالی کےلئے ہم نے مل کر اپنا کردار ادا کرنا ہے تقریب کے اختتام پر ملک اور قوم کی سلامتی کےلئے دعا کی گئی۔
0