0

ڈی مارٹ دینہ جشن آزادی کے سلسلہ میں تقریب کا انعقاد ،


دینہ(سہیل انجم قریشی سے)ڈی مارٹ دینہ جشن آزادی کے سلسلہ میں تقریب کا انعقاد ،اسسٹنٹ کمشنر سعدیہ ڈوگر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔جشن آزادی کے سلسلہ میں کیک کاٹا گیا ۔ڈی مارٹ اونر چئیرمین دینہ۔پریس کلب امجد محمود سیٹھی نے میزبانی کے فرائض سر انجام دِیے.تفصیلات کے مطابق 14 اگست یوم آزادی کے سلسلہ میں ڈی مارٹ اوونر چئیر مین دینہ پریس کلب امجد محمود سیٹھی نے ایک تقریب کا انعقاد کیا جس میں اسسٹنٹ کمشنر دینہ سعدیہ ڈوگر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔اسسٹنٹ کمشنر دینہ سعدیہ ڈوگر کا ڈی مارٹ پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا گیا ۔ڈی مارٹ عملہ نے اسسٹنٹ کمشنر پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی ۔دینہ پریس کلب کے صدر سید توقیر آصف شاہ چئیرمین دینہ پریس کلب امجد محمود سیٹھی و دینہ پریس کلب کی ٹیم نے اسسٹنٹ کمشنر کو ویلکم کیا ۔اسسٹنٹ کمشنر دینہ نے جشن آزادی کے سلسلہ میں کیک کاٹا ۔جشن آزادی کی تقریب میں چئرمین دینہ پریس کلب امجد محمود سیٹھی ،صدر دینہ پریس کلب سید توقیر آصف شاہ ،حاجی اظہر ،رضوان سیٹھی ،عادل چوہدری ،عرفان محبوب ، ڈاکٹر ظہیر ،محمد اقبال خان،احمد ندیم ،سہیل انجم قریشی نے شرکت کی ۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر دینہ سعدیہ ڈوگر نے میڈیا نمائیندگان سے بات کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل دینہ کی عوام کا جشن آزادی کے حوالے سے جزبہ دیدنی ہے ۔بچے بڑے خواتین بڑھ چڑھ کر جشن آزادی کی تقریبیں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ آزادی ایک بہت بڑی نعمت ہے جو ہمارے آباو اجداد کی قربانیوں کے بعد ملی ۔ہمیں پاکستان کی قدر کرنی چاہیے ۔قائداعظم محمد علی جناح کی انتھک محنت سے پاکستان معرض وجود میں آیا ۔اب ہم پر فرض ہے کہ ہم۔اس کی ترقی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ۔پاکستان ہے تو سب کچھ ہے آزادی کی قدر کرنی چاہیے .ڈی مارٹ کے اونر امجد محمود سیٹھی نے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔