جہلم(چوہدری عابد محمود +عمیراحمدراجہ)جہلم پریس کلب کے انتخابات مکمل مہر محمد الیاس صدر،الیاس صادق وٹو جنرل سیکرٹری منتخب شہری سماجی رفاعی تنظیموں کی طرف سے مبارکبادیں دینے کا سلسلہ عروج پر،جہلم پریس کلب کے سالانہ انتخابات مکمل میڈیاون کا پورا پینل بھاری اکثریت سے کامیاب مہر محمدالیاس صدر، الیاس صادق وٹو جنرل سیکرٹری، طارق مجید کھوکھر چیئرمین منتخب ہوگئے جبکہ باقی عہدیداران میں مرزا قدیر نائب صدر، مرزا راحیل بیگ نائب صدر، سید مستفیض اقبال بخاری سینئر نائب صدر، عبدالرحمن قادری فنانس سیکرٹری، سید ناصر محمود، جائنٹ سیکرٹری، ڈاکٹر اعجاز احمد اعوان انفارمیشن سیکرٹری، عبدالغفارآذاد آفس سیکرٹری، محمد امجد بٹ کو سرپرست اعلیٰ، چوہدری مہربان حسین کو سرپرست منتخب کرلیا گیا۔ اس حوالے سے شہر کی سماجی شخصیات جن میں چوھدری تنویر آف ممیان، چوھدری محسن ڈھڈی، صدر ڈسٹرکٹ بار چوھدری فدا حسین ساہی،جنرل سیکرٹری محمد ظریف، معروف قانون دان انعام اللہ سمیت دیگر شخصیات نے نومنتخب عہدیداران کو مبارک باد پیش کیں اور پھولوں کے گلدستوں سمیت نوٹوں اورپھولوں کے ہار پہنائے گئے۔ آنے والے معززین کاجہلم پریس کلب کے صحافی استقبال کرتے رہے۔
0