0

ضلع بھر میں لاکھوں پودے لگانے کا ہدف پورا کریں گے ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی

جہلم(چوہدری عابد محمود +اسماعیل افتخار)جہلم موسم برسات کی شجر کاری مہم تیزی سے جاری ہے اس مہم میں ضلع بھر میں لاکھوں پودے لگانے کا ہدف پورا کریں گے ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی نے یہ بات اسسٹنٹ کمشنر دینہ آفس میں سماجی تنظیم کے زیر اہتمام شجر کاری کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر دینہ سعدیہ ڈوگر، ضلع جہلم کی معروف سماجی شخصیت ڈاکٹر شہزانہ امتیاز، غفور چوہان، ڈاکٹر ملک عبدالغفور، مسرت سلطان، فلک ناز اور دیگر بھی موجود تھے۔