دینہ(سہیل انجم قریشی سے) راولپنڈی سے آنے والے فلوٹ آزادی مارچ کا دینہ اور جہلم میں شاندار استقبال کیا گیا گزشتہ روز 14 اگست کی آزادی کے حوالے سے جب راولپنڈی سے آنے والا فلوٹ دینہ کی حدود میں داخل ہوا تو شہریان دینہ اور تحصیل دینہ کی انتظامیہ نے انتہائی خوبصورتی سے اس کا استقبال کیا میونسپل کمیٹی دینہ کے تمام آفیسران اور اہلکاران نے پاکستانی جھنڈے اٹھا رکھے تھے انہوں نے فلوٹ پر پھول نچھاور کیے شہریوں کی اکثریت نے بھی فلوٹ کا استقبال کیا شہر جہلم میں جب یہ فلوٹ داخل ہوا تو ڈپٹی کمشنر جہلم ڈی پی او جہلم اور ایم این اے بلال اظہر کیانی نے استقبال کیا
0