جہلم( جرار حسین میر سے )۔ تاریخی قلعہ روہتاس میں انسداد تجاوزات آپریشن کا جائزہ لینے کیلئے ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی کا دورہ، تمام تجاوزات کو ختم کیا جائے گا تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی نے تاریخی قلعہ روہتاس میں گزشتہ ہفتہ سے جاری انسداد تجاوزات آپریشن پر پیش رفت کا جائزہ لینے کیلئے قلعہ روہتاس کا دورہ کیا اور تجاوزات کے خاتمے کے کام کا جائزہ لیتے ہوئے ہدایت کی کہ قلعہ کے اندر کسی قسم کی تعمیرات بغیر اجازت نہیں ہوں گی قلعہ کی تاریخی حیثیت کو خراب کرنے کی کوشش کرنے والے عناصر کو قانون کا سامنا کرنا ہو گا انہوں نے ہدایت کی کہ قلعہ میں صفائی کے بہترین انتظامات کئے جائیں اور یہاں آنے والے سیاحوں کو تمام ضروری سہولیات فراہم کرکے اس ورثہ کی حفاظت یقینی بنائیں گے ۔
0