جہلم (جرار حسین میر سے)شہید سپاہی محمد فیاض محکمہ پولیس کا فخر ہیں ڈی ایس پی عامر شاہین گوندل ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہید سپاہی محمد فیاض کی برسی کے موقع پر کیا ۔شہید کانسٹیبل محمد فیاض کی دسویں برسی عقیدت اور احترام سے ملائی گئی شہید کی لحد پر پولیس افسران کی حاضری ، پولیس کے چاق و چوبند دستے کی شہید کو سلامی اور فاتحہ خوانی،
ڈی ایس پی پنڈدادنخان عامر شاہین گوندل، ایس ایچ او پنڈدادنخان اور دیگر پولیس افسران نے شہید کی لحد پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہید کی بلندی درجات کے لیے دعا کی،
شہید کانسٹیبل محمد فیاض دوران ڈیوٹی تھانہ للہ میں موجود تھے،اپنے ساتھیوں کو جو کہ پاکستان عوامی تحریک کے ہاتھوں یرغمال تھے ان کی رہائی کے لیےکوشش کرتے ہوئے PAT کے مسلح کارکنوں کے ہاتھوں جام شہادت نوش فرمایا،
شہداء پولیس ہمارا وہ اثاثہ ہیں کہ جنہوں نے اپنا خون دیکر ملک و ملت کے باغیچے کی آبیاری کی،شہداء پولیس ہمارے محسن ہیں جو بہادری اور شجاعت کی داستانیں رقم کرتے ہوئے ہمیشہ کے لیے امر ہو گئے،شہداء پولیس کی لازوال قربانیاں جہلم پولیس اور جہلم کے عوام پر قرض ہیں، شہداء پولیس نے اپنا آج ہمارے کل پر قربان کر کے یہ ثابت کیا ہے کہ ہم ملک و ملت کی خاطر کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے،
شہداء پولیس کی فیملیز ہماری ذمہ داری ہیں ، جنہیں کبھی تنہا نہیں چھوڑا جائے گا، شہداء محکمہ پولیس کا حصہ تھے اور ہمیشہ رہیں گے، پاکستان زندہ باد
0