0

دینہ جی ٹی روڈ پر تیز رفتار بس الٹنے سے ایک مسافر جاں بحق اور گیارہ مسافر زخمی ہو گئے

دینہ(سہیل انجم قریشی سے)دینہ کے نواحی علاقہ چکوہا کے قریب جی ٹی روڈ پر تیز رفتار بس الٹ گئی جس کے نتیجہ میں ایک مسافر جاں بحق اور گیارہ مسافر زخمی ہوگیے ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر جاں بحق ہونے والے مسافر کی ڈیڈ باڈی اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا۔تفصیلات کے مطابق دینہ کے نواحی علاقہ چکوہا جی ٹی روڈ پر مسافر بس الٹ گئی بس راولپنڈی سے لاہور کی طرف جا رہی تھی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی حادثے میں گیارہ افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ ایک مسافر جانبحق ہو گیا ہے حادثے میں زخمی ہونے والے پانچ افراد کو ہاسپٹل منتقل کیاجبکہ پانچ افراد کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی ہے۔حادثے میں زخمی ہونے والوں میں ارفع ولد شیر داد،نگہت زوجہ ظفر، احتشام ولد سرفراز، کامران ولد یوسف، شاہزیب ولد بشیر، سبینہ زوجہ ذیب الرحمن شامل ہیں جبکہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت ابھی تک نہیں ہو سکی ہے۔