0

وفاقی محتسب کے افسران کی جہلم میں کھلی کچہری،

دینہ(سہیل انجم قریشی سے)
منگلا ڈیم کے قریب غیر قا نونی کرشنگ سے ڈیم کو خطرہ لا حق ہے، وفاقی سرکاری اداروں کے خلاف شکایات سن کر مو قع پر ہی ہدا یات جاری کیں بجلی کی لٹکتی ہوئی تاریں فوری طور پر درست کرنے کا حکم دے دیا.تفصیلات کے مطابق وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی کی ہدایت پر وفاقی محتسب کے ایڈوائزر میجر جنرل (ر) ہارون سکندر پاشا اور خالد سیال نے گزشتہ روز جہلم میں کھلی کچہر ی کے دوران وفاقی اداروں کے خلاف شکایات سنیں اور متعلقہ اداروں کے افسران کو موقع پر ہی ہدایات جاری کیں۔کھلی کچہری میں شکا یت کنند گان نے بجلی، گیس، نا درا، بے نظیر انکم سپو رٹس پروگرام، پاکستان ریلوے، اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن اور پاکستان پوسٹ آفس کے علاوہ صوبائی محکموں کے خلاف بڑی تعداد میں شکایات پیش کیں۔ زیادہ تر شکایات بجلی و گیس کے کنکشن اور زا ئد بلوں، بے نظیر انکم سپورٹس پروگرام سے مالی امداد نہ ملنے، پا سپورٹ اور شناختی کارڈ کے اجرا ء میں تا خیر سے متعلق تھیں۔ وفاقی محتسب کے افسران نے متعلقہ اداروں کو شکایات کے ازالے کے لئے موقع پر ہی احکا مات جاری کئے۔ ٹیم کو بتایا گیا کہ منگلا ڈیم کے قریب کرش ما فیا غیر قانونی طور پر سٹون کر شنگ کر تا ہے جس سے منگلا ڈیم کو خطر ہ ہے۔ وفاقی محتسب کے ایڈ وائزر نے یہ مسئلہ متعلقہ حکام کے ساتھ اٹھا نے کی یقین دہا نی کرا ئی ہے۔ متعدد شکایت کنندگان نے بتایا کہ ان کے بجلی کے ناجائز بل درست نہیں کئے جا رہے۔ بجلی و گیس کے کنکشن کے لئے ڈیمانڈ نوٹس جمع کرا ئے مگر ابھی تک ان کے کنکشن نہیں لگے۔ گیس اور بجلی کے کنکشن کے لئے مقامی اہلکاروں کی طرف سے رشوت کی ڈیمانڈ کے بارے میں بھی متعدد درخواست گزاروں نے غفلت کی شکایات کیں جس پر ایڈ وائزر وفاقی محتسب نے متعلقہ اہلکاروں کے خلاف انکوائر ی کر کے رپورٹ پیش کر نے کا حکم دیا۔ کھلی کچہری کے بعد وفاقی محتسب کے افسران نے جہلم میں ڈپٹی کمشنر و ضلعی انتظا میہ کے افسران سے بھی ملا قات کی اور ان سے عوا می مسا ئل کو حل کر نے کے حوا لے سے با ت کی۔ کھلی کچہر ی میں میڈ یا کے نمائندوں نے بھی بھرپور شرکت کی اور اپنی تجاویز پیش کیں۔