دینہ(سہیل انجم قریشی سے) وفاقی محتسب کے افسران آج جہلم میں کھلی کچہر ی لگا ئیں گے وفاقی سرکاری اداروں کے خلاف شکایات کا موقع پر ہی ازالہ کر یں گے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی محتسب اعجا ز احمد قر یشی کی ہدایت پر وفاقی محتسب کے ایڈ وائزر ہارون سکندر پاشا اور کنسلٹنٹ خالد سیال آج (جمعرات) کوڈپٹی کمشنر، جہلم کے دفتر میں واقع کمیٹی روم میں دن گیا رہ بجے کھلی کچہری لگائیں گے جس میں وفاقی اداروں کے متعلقہ افسران بھی موجود ہوں گے۔ وفاقی محتسب کے افسران، وفاقی اداروں کے خلاف شکایات سن کر ان کے ازالے کے لئے متعلقہ اداروں کو موقع پر ہی ہدایات دیں گے۔ واضح رہے کہ یہ کھلی کچہر ی عوام کو وفاقی محتسب کی طرف سے ان کے گھر کی دہلیز پر انصاف کی فرا ہمی کے پروگرام Outreach Complaint Resolution(OCR) کا حصہ ہے۔ کھلی کچہری میں بجلی، گیس، نادرا، بے نظیر انکم سپورٹس پروگرام، پی ٹی سی ایل، اسٹیٹ لا ئف انشورنس کا رپوریشن اور پوسٹ آفس سمیت وفاقی اداروں کے متعلقہ افسران شر یک ہوں گے۔
0