0

دینہ میں فوڈ اتھارٹی کی ملی بھگت سے دودھ، دہی آٹا، مصالحہ جات، گھی ناقص فروخت جاری

دینہ(سہیل انج قریشی سے) دینہ میں فوڈ اتھارٹی کی ملی بھگت سے دودھ، دہی آٹا، مصالحہ جات، گھی ناقص فروخت ہو رہے ہیں جن کو کھا کر شہری مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں دینہ کی عوام نے اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق جی ٹی روڈ دینہ، منگلا روڈاور ریلوے روڈ پر دودھ فروش محکمہ فوڈ ڈیپارٹمنٹ کی زد میں آجاتے ہیں لیکن اس کے برعکس شہر دینہ کی تقریباً چار ہزار گلیاں وہاں پر دودھ فروش آزادی کے ساتھ ملاوٹ شدہ دودھ فروخت کرتے ہیں مجرمانہ حرکت کرنے کے باوجود فوڈ ڈیپارٹمنٹ سے محفوظ رہتے ہیں لہٰذا فوڈ ڈیپارٹمنٹ کے فرائض میں شامل ہے کہ اپنے فرائض کی ادائیگی کے دوران گلیوں میں دورھ فروخت کرنے والے ان کی گرفت میں آسکیں مشاہدے میں آیا ہے جتنے بھی لوگ سموسے پکوڑے جلیبیوں کا کاروبار کرتے ہیں اور جس قسم کا وہ گھٹیا تیل استعمال کرتے ہیں ہر شخص اس سے باخبر ہے ان کے خلاف محکمہ فوڈ ڈیپارٹمنٹ ایکشن لینے سے گریزاں کیوں ہے یہ کہنا بے جا نہ ہوگا کہ شہر دینہ میں متعدد ایسی بیکریاں ہیں جہاں پر ناقص کھانے پینے کی چیزیں فروخت ہوتی ہیں اسی طرح غلہ منڈی دینہ کو بھی نظر انداز نہیں کیا جا سکتا جہاں پر بعض دکاندار اشیاء خوردنی کی ناقص چیزیں فروخت کرتے ہیں ان کے خلاف ایکشن لینا بھی وقت کا تقاضا ہے دینہ کی عوام نے اعلی حکام سے سخت کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔