جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری ظفرنور)جہلم ایس ایچ او تھانہ دینہ اور ٹیم کی اہم کاروائی، موٹر سائیکل چوری کے مقدمہ میں ملوث ملزم گرفتار،چوری شدہ موٹر سائیکلز برآمد،تھانہ دینہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم نادر کو گرفتار کر لیا،ملزم سے چوری شدہ 02عدد موٹر سائیکلز اور موٹر سائیکلز کا سامان برآمد کر لیے گئے،اسی طرح ایس ایچ او تھانہ سول لائنز اور ٹیم کی اہم کاروائی،منشیات فروش ملزم گرفتار،منشیات برآمد،تھانہ سول لائنز پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم خرم شہزاد کو گرفتار کر لیا،ملزم سے 01کلو20گرام آئس برآمد کر کی گئی،جبکہ ایس ایچ او تھانہ للہ اور ٹیم کی اہم کاروائی، چوری کے مقدمہ میں ملوث ملزمان گرفتار،چوری شدہ زیورات برآمد،تھانہ للہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزمان ظہیر عباس اور انورخان کو گرفتار کرلیا،ملزم سے چوری شدہ02عدد موبائل فون،طلائی زیورات مالیتی11لاکھ اور واردات میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ پسٹل30بور معہ ایمونیشن برآمد کر لیا گیا،ملزمان سے برآمد گی کا کل تخمینہ13لاکھ روپے ہے،ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا،جبکہ ایس ایچ او تھانہ دینہ اور ٹیم کی اہم کاروائی، غیر ملکی جعلی کرنسی استعمال کرنے والے 04ملزمان گرفتار،جعلی کرنسی برآمد، ملزمان کی شناخت حسن،عمر فاروق،جبران اور فیصل یٰسین کے ناموں سے ہوئی ہے،ملزمان سے غیر ملکی جعلی کرنسی 200درہم برآمد کر لیے گئے،ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا، دوسری جانب تھانہ پنڈ دادنخان پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم تراب علی کو گرفتار کر لیا،ملزم سے 10لیٹر شراب برآمد کر لی گئی،ملزم کے خلاف تھانہ پنڈ دادنخان میں مقدمہ درج،شراب سپلائرز ملزمان کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری ہے۔
