دینہ (سہیل انجم قریشی سے) بجلی بلوں میں بے تحاشہ ٹیکس اور مہنگے بجلی بلوں کی وجہ سے بوہڑیاں دلیال میں عوام سراپاء احتجاج ،تفصیلات کے مطابق تحصیل دینہ کی یونین کونسل مغل آباد کے گاوں مغل آباد سے شروع ہونے والا احتجاج بجلی بلوں میں بے جا ٹیکسوں کی وجہ سے بوہڑیاں دلیال کی عوام بھی سڑکوں پر نکل آئے ،عوام کی اکثریت نے بجلی کے بل ہاتھ میں اٹھا رکھے تھے اور شدید احتجاج کرتے ہوئے بوہڑیاں اڈہ پر بجلی کے بل جلا دئیے عوام کا کہنا تھا کہ حکومت ہمارے ساتھ کیا کرنا چاہ رہی ہے اج کے دور میں دو وقت کی روٹی کا حصول نہ ممکن ہو چکا ہے مگر غلط پالیسوں کی وجہ سے بجلی کے بلوں میں بے تحاشہ اضافہ کر کے عوام کو دو وقت کی روٹی سے بھی محروم کیا جا رہا ہے ہم اج سے بجلی کے بلوں کو آگ لگا کر احتجاج رکارڈ کروا رہے ہیں حکمران اپنی عیاشیاں کم کریں اور غریںوں کے بارے میں عملی اقدامات اٹھاتے ہو ئے مہنگائی سمیت بجلی کے بلوں میں اضافہ واپس کریں
0