0

دینہ کے رہائشی کورئیر کمپنی میں کام کرنے والے نوجوان کو جی ٹی روڈ پر چار مسلح موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر لوٹ لیا

دینہ(سہیل انجم قریشی سے)دینہ کے رہائشی کورئیر کمپنی میں کام کرنے والے نوجوان کو جی ٹی روڈ پر چار مسلح موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر لوٹ لیا لاکھوں روپے کی نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق کوئیر کمپنی میں کام کرنے والے مبین شہزاد ولد منظور احمد سکنہ نواب پورہ محلہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میں گزشتہ روز موٹر سائیکل پر دینہ سے سرائے عالمگیر اپنے دفتر کیش 2لاکھ 35 ہزار روپے اور پارسل جمع کروانے جا رہا تھا کہ جی ٹی روڈ پر پنجاب یونیورسٹی کے قریب چار مسلح ڈاکو جو کہ موٹر سائیکلوں پر سوار تھے مجھے روک کر گن پوائنٹ پر 2لاکھ 35 ہزار روپے اور موبائل فون چھین لیا اور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
آئے روز چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے باعث شہری عدم تحفظ کا شکار ہیں شہریوں نے آئی جی پنجاب اور ڈی پی او جہلم سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔