دینہ(سہیل انجم قریشی سے) دینہ بنیادی سہولتوں سے محروم،عوامی مسائل میں اضافہ ہوتا جارہا ہے عام انسان کی کوئی شنوائی نہیں تحصیل دینہ کو ایک اچھے رہنما کی ضرورت ہے جو شہر کے ساتھ عوامی مسائل کو بھی حل کرے آج تک سول کورٹ کا قیام دینہ میں نہیں ہوا پولیس کی نفری دیگر تحصیلوں کی نسبت بہت کم ہے ڈی ایس پی کی پوسٹ تاحال خالی ہے تعلیم کے میدان میں گرلز ہائیر سیکنڈری سکول وجود رکھتا ہے مگر ایف ایس سی کی تعلیم نہیں دی جاتی ویمن کالج دینہ میں وجود رکھتا ہے مگر بی ایس سی اور ایم ایس سی کی تعلیم نہیں دی جاتی ایم این اے یا ایم پی اے کا کام صرف نالیاں بنانا نہیں ہوتا بلکہ عوام کے بہت سے مسائل حل کرنا بھی ان کی ذمہ داری ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل دینہ کو ایک اچھے رہنما کی ضرورت ہے جو شہر کے عوام کے مسائل کو بھی حل کرے دینہ کو کاغذوں کی حد تک تحصیل کا درجہ ملے آج بیس سال ہوگئے ہیں لیکن مقامی سیاسی لیڈروں کی عدم دلچسپی کی بنا پر ایک بھی کام نہیں ہوا تحصیل ہسپتال کا وجود نہیں دینہ کی عوام جہلم جا کر علاج کرواتے ہیں حالانکہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال دینہ کا وجود انتہائی ناگزیر ہے ایک شہری کو ضمانت کے سلسلے میں بھی ضلع کچہری جہلم جانا پڑتا ہے آج تک سول کورٹ کا قیام دینہ میں نہیں ہوا پولیس کی نفری دیگر تحصیلوں کی نسبت یہاں بہت کم ہے ڈی ایس پی کی پوسٹ تاحال تخلیق نہیں کی گئی گرلز ہائیر سیکنڈری سکول وجود رکھتا ہے مگر ایف ایس سی کی تعلیم نہیں دی جاتی یہی حالت ویمن ڈگری کالج کی ہے جہاں ایم ایس سی اور بی ایس سی کی تعلیم نہیں دی جاتی سوئی گیس کا افتتاح متعدد بار ہو چکا ہے مگر عملی طور پر تحصیل دینہ سوئی گیس سے محروم ہے آئے روز دینہ چوک پر حادثات ہوتے رہتے ہیں مقامی رہنما شہریوں کے مفاد میں اوور ہیڈ بریج نہیں بنا سکے نوجوان نسل کے لئے کھیل کا میدان انتہائی ضروری ہے مگر وہ اس سے بھی محروم ہیں دینہ میں سٹریٹ لائٹس کا انتظام انتہائی ناقص ہے چوری کی واردات دیگر تحصیلوں کی نسبت یہاں زیادہ ہوتی ہیں اس کی معقول وجہ یہ ہے کہ پولیس کی نفری نا ہونے کے برابر ہے درج بالا حقائق کے پیشں نظر مقامی سیاسی زعماء اور تحصیل انتظامیہ کو ایک ہونا ہوگا تاکہ عوامی مسائل حل ہوسکیں۔
0