دینہ (جرار حسین میر سے)ہم سب پاکستانی مل کر اپنے ملک کا قرضہ اتار سکتے ہیں اور ملک کو خوشحالی کی طرف رواں دواں کر سکتے ہیں ۔نعمان سعید مغل ان خیالات کا اظہار انہوں نے برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان میں 25 کروڑ عوام اگر روزانہ ایک روپیہ بھی جمع کرے تو روز کے 25 کروڑ جمع ہوتے ہیں اسی حساب سے مہینے میں زیادہ رقم جمع ہو جاتی ہے اس کے علاوہ ہم اورسیز پاکستانی بھی اپنے پاکستان کی مدد کرنا چاہیں تو ہم بے شمار رقم اکٹھی کر کے قومی خزانے میں جمع کروا سکتے ہیں لیکن اس رقم کا کوئی اور استعمال نہیں ہونا چاہیے جب تک کہ پاکستان کا قرضہ اتار دیا نہیں جاتا اس مہم کے لیے پاکستان سے محبت کرنے والے افراد اورسیز پاکستانی اگر اگے ائیں تو اس سلسلے کو اور بھی بڑھایا جا سکتا ہے ہمارے بے شمار لوگ جو کہ یورپ میں مقیم ہیں جو کہ برطانیہ میں مقیم ہیں اس سکیم کے تحت اگر ملک پاکستان کی ترقی میں ہاتھ بڑھائیں تو یہ کام اسانی سے ایک سال کے اندر اندر سرانجام پایا جا سکتا ہے۔انہوں نے مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ چند سالوں کی محنت کے بعد پاکستان کے ہر علاقے میں اور فرد کے لیے ملازمت کے مواقع اور کاروبار کے مواقع فراہم کیے جا سکتے ہیں صرف سسٹم کی درستگی کی ضرورت ہے تمام ترقی یافتہ ممالک اسی طرح اپنے اپ کو ڈویلپ کرتے ہیں ہمارے لوگ ہمیشہ صرف حکومت کی طرف دیکھتے ہیں حکومت تو کچھ بھی نہیں کرے گی وہ دن بدن قرضوں کا بوجھ عوام پر ڈال کر اپنی عیاشیوں میں مصروف رہتے ہیں اب ہمیں خود بدلنے کی ضرورت ہے تاکہ ملک پاکستان ترقی کر سکے پاکستان زندہ باد میرا ملک پائندہ باد
0