0

دینہ صرافہ یونین کا ہر فرد میرا بھائی ہے اور اپنے بھائیوں کے مثائل کے حل کے لیے دن رات ایک دوں گا۔ صدر رانا یاسر امجد زرگر

دینہ (جرار حسین میر سے )تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دین صرافہ یونین کی پرانی باڈی کو تحویل کر کے یونین کے ممبران نے نئی نوجوان قیادت رانا یاسر امجد زرگر کو صدر منتخب کیا ان پر پوری یونین نے اعتماد کا اظہار کیا تقریب مقامی میرج ہال میں ہوئی جہاں ان کو تنظیم کے پرانے بزرگوں نے باقاعدہ پگڑی پہنائی اور اپنا ائندہ کے لیے لیڈر منتخب کیا پروگرام میں باقاعدہ حلف برداری کی تقریب ہوئی
جہاں صدر کےلیے رانا یاسر امجد زرگر سرپرست اعلی رانا محمد شکیل اشرف زرگر
مرکزی چیرمین حاجی محمد الیاس زرگرچیرمین حاجی عبدالرشید زرگرچیرمین حاجی رفیق بلو زرگرسینئرنائب صدر چوہدری نگاہ نائب صدر راجہ محمد نوید شہزاد جرنل سیکرٹری حاجی وحید احمدسیکرٹری اطلاعات عدیل اختر شاہ نے اپنے اپنے عہدے کا حلف اٹھایا تقریب میں صرافہ یونین کی کثیر تعداد موجود تھی جنہوں نے اپنے منتخب عہدے داران کو پھولوں کے ہار پہنائے تقریب سے نو منتخب صدررانا یاسر امجد زرگر نے اظہار خیال کرتے ہوئے بتایا کہ ہماری یونین میں بے شمار مسائل تھے جن کو حل کرنا بے حد ضروری تھا اور یہ مسائل ہماری پہلی تنظیم کے صدر کی عدم دلچسپی کی وجہ سے پیش ائے تھے جس وجہ سے تمام صراف یونین کے بھائی بے شمار مشکلات کا شکار تھے جب کہ دوسرے شہروں میں ایسا نہیں ہے وہاں وہاں ہمیشہ تنظیمیں اپنے دکاندار بھائی کے ساتھ کھڑی ہوتی ہیں تاکہ دکاندار اپنے کاروبار کو محفوظ بنا سکیں پہلی تنظیم کو ختم کرنے کے بعد جن دوستوں بزرگوں نے مجھ پر اعتماد کیا ہے میں دن رات ایک کر کے ان کے تمام مسائل کو حل کروں گا اور ان کے ساتھ شانہ بشانہ رہوں گا تنظیم کا مقصد ہی یہی ہے کہ اپ ایک دوسرے کے ساتھ جڑے رہے تقریب کے اخر میں ملکی سلامتی اور تنظیم کے لیے دعا کرائی گئی اور مہمانوں کی تواضع کی گئی۔