دینہ(سہیل انجم قریشی سے)کروڑوں روپے کی لاکت سے تعمیر کی گئی سڑکیں چند گھنٹوں کی بارش سے تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں انتظامیہ کی نااہلی کی وجہ سے تعمیر کی گئی روڈ پر گہرے گڑھے بنے ہوئے ہیں جن میں گر کر کافی افراد زخمی بھی ہو چکے ہیں شہریوں نے وزیراعلی پنجاب سمیت اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق میونسپل کمیٹی دینہ کے انجینئر اور ٹی ایم او کی نااہلی کی وجہ سے سبزی منڈی اقبال ٹاؤن روڈ جو کہ حالیہ ہی میں کروڑوں کی لاگت سے تعمیر کروائی گئی تھی اس روڈ کو چند ہفتوں میں قبرستان بنا دیا ہے کبھی سیوریج لائن کے نام پر روڈ کو اکھاڑا جاتا ہے تو کبھی پی ٹی سی ایل کی کیبل ڈالنے کے نام پر سڑک پر جگہ جگہ گہرے گڑھے کھود کر سڑک کو برباد کر دیا گیا ہے جس کے ذمہ دار میونسپل کمیٹی کے آفیسرز ہیں آئے روز اس سڑک پر حادثات میں بھی اضافہ ہوتا جا رہا ہے کروڑوں روپے کی لاگت سے سیوریج پلانٹ کو تعمیر کروایا گیا تھا اس کا ناقص پائپ جو سڑک کے اندر سے گزارا گیا ہے وہ جگہ جگہ سے لیک ہو گیا ہے جس کا گندہ پانی شہریوں کے لیے موذی امراض پیدا کر رہا ہے سڑک کے قریب رہنے والے مکینوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سمیت اعلی حکام سے گزارش کی ہے کہ ذمہ داران کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اور ان کی ملی بھگت سے جو سڑک کو نقصان ہوا ہے جس سے شہریوں کو دشواری کا سامنا ہے اس کا جواب طلب کیا جائے۔
0