0

دینہ ٹھیکریاں میں 18 سالہ نوجوان کنویں میں گرنے سے جاں بحق ہوگی

دینہ(سہیل انجم قریشی سے) دینہ ٹھیکریاں میں 18 سالہ نوجوان کنویں میں گرنے سے جاں بحق ہوگیا ریسکیو 1122 نے کنویں سے نوجوان کی ڈیڈ باڈی کو نکال لیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات 18 سالہ نوجوان ٹھیکریاں مدرسے کے کنویں میں گرنے سے جاں بحق ہوگیا ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر نوجوان کی ڈیڈ باڈی کو کنویں سے نکالا جانبحق ہونے والے نوجوان کی شناخت عادل ارشد ولد ارشد محمود کے نام سے ہوئی اور عمر تقریباً 18 سال تھی جانبحق ہونے والے نوجوان کا تعلق تحصیل پنڈ دادنخان سے ہے۔