0

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا تھانہ دینہ میں کھلی کچہری کا انعقاد


دینہ(سہیل انجم قریشی سے)ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا تھانہ دینہ میں کھلی کچہری کا انعقاد،ڈی ایس پی صدر ملک عقیل عباس، ایس ایچ او تھانہ دینہ احسان عباس، پولیس افسران، اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او جہلم نے کھلی کچہری میں آنے والے شہریوں کی شکایات سن کر ان کے حل کے لیے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے،شہریوں کی درخواستوں پر ڈی ایس پی صدر سرکل اور ایس ایچ او تھانہ دینہ کو فوری طور پر مقدمات درج کرنے کا حکم دیا گیا ڈی پی او جہلم کا کہنا تھا کہ مارک کردہ درخواستوں پر دئیے گئے ٹائم فریم میں قانونی کاروائی کرکے رپورٹ پیش کی جائے،تھانہ کی سطح پر پبلک سروس ڈیلیوری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔