0

دو نوجوان منگلا لہڑی پارک کے نزدیک نہر میں نہاتے ہوئے ڈوب گئے

دینہ(سہیل انجم قریشی سے)دینہ کے نواحی علاقہ بڑل کے رہائشی دو نوجوان منگلا لہڑی پارک کے نزدیک نہر میں نہاتے ہوئے ڈوب گیے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دینہ کے نواحی علاقہ بڑل کے رہائشی نوجوان عزیز احمد اور محمد فضل منگلا لہڑی پارک کے قریب نہر میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہوگیے ہیں ریسکیو 1122 نے دونوں نوجوانوں کی ڈیڈ باڈی کو نہر سے نکال کر ہسپتال منتقل کیا ڈپٹی کمشنر جہلم کے دعوے صرف اور صرف فوٹو سیشن تک ہی محدود ہیں کیونکہ دفعہ 144 کے باوجود درجنوں نوجوان دریا میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جابحق ہو چکے ہیں ابھی تک انتظامیہ کوئی بھی عملی اقدامات نہ کر سکی ہے۔