دینہ(سہیل انجم قریشی سے)تحصیل دینہ میں چک عبد الخالق ، شیخوپور ( اسداباد )اور روہتاس میں
بڑے اجتماعات ، جلوس و مجالس قائم ہوئیں۔ جہاں پر ریسکیو 1122 دینہ نے ریسکیو پوسٹیں قائم کیں اور عزاداران کوفوری و بہترین فرسٹ ایڈ مہیا کی۔تفصیلات کے مطابق دینہ چک عبد الخالق, شیخوپور (اسد آباد )اور روہتاس میں محرم الحرام کے حوالے سے منعقد ہونے والے بڑے اجتماعات ،مجالس و جلوسوں کے لیے ڈسٹرک ایمرجنسی آفیسر پنجاب ایمرجنسی سروس رہسکیو 1122 انجینئر سعید احمد کی خصوصی ہدایات پر اسٹیشن کو آرڈینیٹر دینہ رانا ضیاء نے 25 سے زائد ریسکیورز اور 5 ریسکیو کے تربیت یافتہ ریسکیو سکاؤٹس کوہمراہ ایمبولینسز، موٹر بائیک, ایمبولینسز اور پرائیوٹ ایمبولینسز کو میڈیکل کور کے لئیے تعینات کیا چک عبد الخالق, شیخوپور (اسد آباد )اور روہتاس 10محرم کی مجالس اور جلوسوں میں شریک کل 562 زنجیر زن ماتمی عزاداران کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد مہیا کی گئی جبکہ چار عزاداران کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔
0