0

ڈی سی جہلم سیدہ رملہ علی نے پنڈ دادن خان کا دورہ کیا

پنڈدادن خان (بیورو چیف ملک ظہیر اعوان ) ڈی سی جہلم سیدہ رملہ علی نے پنڈ دادن خان کا دورہ کیا جہاں انہوں نے عبداللہ پور میں محرم کے جلوس کے روٹ اور امام بارگاہ حسینیہ کا دورہ کیا اس سلسلہ میں اسسٹنٹ کمشنر پنڈ دادن خان اسامہ شیرون نے انھیں بریفنگ دی ، تفصیلات کے مطابق ڈی سی جہلم سیدہ رملہ علی نے پنڈ دادن خان میں عبداللہ پور کے علاقے میں محرم الحرام کے جلوس کے روٹ کا دورہ کیا جہاں اے سی پی ڈی خان اسامہ شیرون اور ڈی پی او جہلم ناصر باجوہ بھی موجود تھے ۔ ڈی سی جہلم سیدہ رملہ علی کو جلوس کے روٹ ، انتظامی معاملات اور سیکورٹی بارے بریفنگ دی گئی جس پر ڈی سی جہلم نے ہدایت کی کہ محرم الحرام کے جلوسوں کے پرامن انعقاد کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں اور عزاداروں کو مکمل سہولیات فراہم کی جائیں انہوں نے مقامی لائسنس داروں سے بھی ملاقات کی اور انتظامات بارے پوچھا ۔