جہلم چیف کوارڈینٹر فراز حسین چوہدری جب جہلم پریس کلب پہنچے تو ان کا منتخب عہدیداران وممبران نے پرتپاک استقبال کیا

جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری دانیال عابد)جہلم چیف کوارڈینٹر فراز حسین چوہدری جب جہلم پریس کلب پہنچے تو ان کا منتخب عہدیداران وممبران نے پرتپاک استقبال کیا، اس موقع پر جہلم پریس کلب کے عہدیداران و ممبران سے گفتگو کرتے ہوئے فراز حسین چوہدری نے بتایا کہ جہلم کے حلقہ این اے 67 میں ترقیاتی کام تیزی کے ساتھ جاری ہیں جبکہ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد حسین چوہدری نے تحصیل پنڈدادنخان کی پسماندگی کے خاتمے کے لئے جو میگا پراجیکٹس دیئے ہیں وہ صدیوں پرانے ہیں انہوں نے کہا کہ جلالپور شریف، کندوال نہر کا کام انتہائی تیزی کے ساتھ جاری ہے جو انشاء اللہ بہت جلد مکمل ہو جائیگا۔ نہری منصوبہ مکمل ہونے پر ہزاروں ایکٹر بنجر زمینیں قابل کاشت ہو جائیں گی۔ نہری نظام سے کسان خوشحال ہو گا، کسانوں کی خوشحالی سے معاشی بہتری آئے گی، انہوں نے کہا کہ لِلہ انٹر چینج سے جہلم تک دو رویہ سڑک کا کام اگست سے شروع ہو جائیگااور یہ منصوبہ اگلے 3 سالوں میں مکمل ہوگا، ضلع جہلم کے تمام دیہاتوں میں سوئی گیس کی فراہمی کو یقینی بنایا جائیگا۔ فراز حسین چوہدری نے بتایا کہ درجنوں سکولوں کی اپ گریڈیشن کر دی گئی ہے جو بچے دور دراز علاقوں میں حصول تعلیم کے لئے جایا کرتے تھے اب ابتدائی تعلیم کے ساتھ ساتھ مڈل و ہائی کلاسسز بھی اپنے علاقوں میں حاصل کر سکیں گے۔فراز حسین چوہدری نے بتایا کہ ضلع جہلم کے تمام مراکز صحت کے سینٹرز پرایم بی بی ایس ڈاکٹر خدمات سرانجام دے رہے ہیں، اکثر و بیشتر مراکز صحت 24/7 خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سابق حکومت نے اربوں روپے کی لاگت سے جہلم شہر میں سیوریج سسٹم کے نام پر جعل سازی کی اور انتہائی ناقص حکمت عملی کے تحت سیوریج لائنیں بچھائیں جو کہ بری طرح فلاپ ہوچکی ہیں، انشاء اللہ رواں ماہ جہلم شہر میں سیوریج کا کام شروع ہو جائیگااور جہلم شہر جو بارشوں کے موسم جھیل کی منظر کشی کرتا ہے کے خاتمے کے لئے سیوریج لائنیں بچھا کر مسائل کو حل کیاجائیگااور انشاء اللہ ان مسائل کو بہت جلد جڑ سے اکھاڑ دیں گے، یاد رہے کہ حلقہ این اے 67 میں بہت سی رابطہ سڑکیں مکمل ہو چکی ہیں اور بہت سی سڑکوں پر کام تیزی سے جاری ہے، کھیوڑہ اور تھل کے پانی کے مسائل کے حل کے لئے کئی واٹر سپلائی سکیمیں مکمل ہو چکی ہیں اور بہت سی نئی لائی جارہی ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کے کوارڈینٹر فراز حسین چوہدری نے کہا کہ انشاء اللہ ڈیڑھ سے دو سال کے اندر ضلع جہلم کے ہر گھر میں گیس فراہم کر دی جائیگی۔