جہلم (جرار حسین میر سے )جماعت اسلامی دینہ کا اجتماع عام مرکزی دفتر جامع مسجد تفہیم القرآن میں منعقد کیا گیا ۔ جس کا موضوع شہادت امام حسین کانفرنس تھا ۔
جس میں مہمان خصوصی صدر جمیعت اتحاد العلماء پنجاب جناب قاری امین عثمان صاحب اور امیر ضلع ڈاکٹر قاسم محمود چوہدری صاحب نے شرکاء مجلس سے خطاب کیا ۔ اور امام حسین رضی اللّہ عنہہ کی سیرت پر روشنی ڈالی اور شہادت کے فلسفے پر شرکاء کو آگاہ کیا ۔ آپ نے کہا کہ یزید ہر دور میں موجود رہا ہے ہمیں امام کی سنت پر عمل کرتے ہوئے ایسے یزیدوں کے خلاف آواز بلند کرنے کی ضرورت ہے ۔ اور ہر ظالم فاسق و فاجر کے خلاف سینہ تان کر کھڑے ہوکر ان کا مقابلہ کرنا ہے ۔ یہ جماعت ہمیشہ سے ایسے یزیدوں کے خلاف علم بغاوت بلند کرتی آئی ہے اور ہمیشہ کرتی رہے گی۔آپ سب بھی اس جماعت کے ساتھ جڑ جایئے ۔ تاکہ آج کے دور کے ان ظالموں کو پتہ چل سکے کہ امام حسین کے پیروکار آج بھی اسی جذبے کے ساتھ ان کا راستہ روکنے کے لیے ہمہ وقت تیار کھڑے ہیں ۔ حاضرین کی کثیر تعداد نے اس کانفرنس میں شرکت کی اور فلسفہ شہادت کو خوب سراہا ۔۔
0