بانی ڈائریکٹر جنرل و سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈپارٹمنٹ ڈاکٹر رضوان نصیر اور ضلعی انتظامیہ کی جاری کردہ ہدایات کے مطابق ریسکیو 1122جہلم 9,10 محرم الحرام کو تمام حساس، بڑی مجالس اور جلوسوں کو ایمرجنسی کور فراہم کرے گا۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر سعید احمد
جہلم ( جرار حسین میر سے )ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر سعید احمد نے کہا کہ 09 محرم الحرام اور یومِ عاشور پر ریسکیو1122جہلم ضلع بھر کی تمام امام بارگاہوں، تمام حساس اور بڑی مجالس کو ایمرجنسی کور فراہم کرے گا۔جدید میڈیکل آلات اور ادویات سے لیس 16 ایمبولینسیز،15 موٹر بائیک ایمبولینسز،4 فائر وہیکلز تعینات کی گئیں ہیں اور اس دوران تمام ریسکیو اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ رہیں گی۔ 9,10 محرم الحرام کے موقع پر ضلع بھر کی چاروں تحصیلوں کی امام بارگاہوں، امام بارگاہ جعفریہ، امام بارگاہ امامیہ، سخی شاہ بھور، بیٹھک شیخ مراد بخش، قلعہ روہتاس، شیخو پورہ،چک عبدالخالق، امام بارگاہ سرخ دھن سوہاوہ ، پنڈدادنخان، کھیوڑا اور دیگر میں ایمرجنسی میڈیکل کور فراہم کیا جائے گا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر سے جاری پریس ریلیز میں کیا -انہوں نے بتایا کہ 200 سے زائد ریسکیو اہلکار اور ریسکیو سکاؤٹس،کئیرٹیکرز کے والنٹیئرز،حمزہ بیگ ویلفیر سوسائٹی کے والنٹیرز ڈیوٹی سر انجام دیں گے پرائیویٹ و مختلف رفاعی اداروں کی 24 ایمبولینسز بھی یوم عاشورہ کے موقع پر ریسکیو 1122 کے ہمراہ ڈیوٹی سر انجام دیں گی۔جن میں حمزہ بیگ ویلفیئر سوسائٹی، میاں محمد بخش ٹرسٹ،ندیم ایمبولنس سروس، معظم شہید ہاسپٹل ،جہلم کارڈیک سینٹر اور دیگر شامل ہیں ۔جبکہ مجالس اور ماتمی جلوسوں کے راستوں میں مختلف مقامات پر ریسکیو میڈیکل کیمپ قائم کیے گئے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ریسکیو کمانڈ اور کنٹرول روم 24 گھنٹے الرٹ ہے اور ضلعی انتظامیہ اور دیگر اداروں سے موثر رابطہ میں ھے۔