0

علامہ اقبال سکول دینہ کے طلباء و طالبات کا میٹرک کے امتحانات میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ

دینہ (رضوان سیٹھی سے) علامہ اقبال سکول دینہ کے طلباء و طالبات کا میٹرک کے امتحانات میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ،دینہ میں غریب و متوسط بچوں کو مفت تعلیم دینے والا سپر ہینڈز چیرٹی کا واحد ادارہ علامہ اقبال سکول دینہ کے طلباء و طالبات نے میٹرک کے امتحانات میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، سپر ہینڈز چیرٹی کے چیئرمین بیرسٹر عبد القیوم چوہدری، ڈونرز اور والدین نے سکول پرنسپل اور اساتذہ کو خراج تحسین پیش کیا۔ تفصیلات کے مطابق اوورسیز پاکستانیوں کی ڈونیشن سے غریب اور متوسط طبقہ کے بچوں کو مفت تعلیم دینے والے سپر ہینڈز چیرٹی کے ادارے علامہ اقبال سکول دینہ کے طلباء و طالبات نے راولپنڈی بورڈ کے میٹرک کے امتحانات میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نمایاں پوزیشن حاصل کر لی،محمد یاسر جان نے سکول میں پہلی پوزیشن حاصل کی، سپر ہینڈز چیرٹی کے چیئرمین بیرسٹر عبد القیوم چوہدری نے طلباء و طالبات اور اساتذہ کو مبارکباد دی جبکہ اساتذہ کو انعامات دینے کا اعلان کیا، اس موقع پر سپر ہینڈز چیرٹی کے چیئرمین بیرسٹر عبد القیوم چوہدری نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ تعلیم اعلیٰ معاشرے کی پہچان ہے اور ہم اس میں اپنا کردار ادا کرنے کی بھرپور کوشش کررہے ہیں، 10 سال قبل نرسری جماعت میں داخلہ لینے والے طلباء و طالبات نے راولپنڈی بورڈ کا میٹرک امتحان اچھے نمبروں سے پاس کر لیا ہے، اساتذہ کی انتھک محنت سے میٹرک کے سالانہ امتحانات میں بہترین نتائج حاصل ہوئے ہیں، انہوں نے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ ہم قوم کے بچوں کو مفت تعلیم دینے کے ساتھ ساتھ سکول میں ہی ایک وقت کا کھانا، کتابیں اور یونیفارم بھی مفت مہیا کر رہے ہیں، علاقہ اقبال سکول کے پانچ کیمپس جن میں دینہ، اسلام گڑھ، میاں محمد ٹاؤن میرپور، نیو لدڑ کھڑی شریف اور جاتلاں کیمپس شامل ہیں بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کر رہی ہیں۔