0

مسلم لیگ ن تحصیل پنڈ دادن خان کے کارکنان سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف سراپا احتجاج بن گئے

پنڈدادنخان(ملک ظہیر اعوان )مسلم لیگ ن تحصیل پنڈ دادن خان کے کارکنان سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف سراپا احتجاج بن گئے ، نوابزادہ راجہ طالب مہدی خان کی قیادت میں کارکنوں کا ٹوبھہ میں احتجاج ھوا پنڈ دادن خان للہ انٹرچینج روڈ ٹائر جلا کر بلا ک کر دی ٹریفک کی لمبی قطاریں لگ گئیں احتجاجی مظاہرہ 10 منٹ تک جاری رہا مسلم لیگ نون نے سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں پر فیصلے کے خلاف احتجاج کیا مسلم لیگ ن سراپا احتجاج بن گئی صدر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ ضلع جہلم نوابزادہ راجہ طالب مہدی خان کی قیادت میں کارکنوں کی بڑی تعداد نے للہ انٹر چینج کے قریب ٹوبھہ کے مقام پر احتجاجی مظاہرہ کیا مسلم لیگ نون یوتھ ونگ کے رہنما ملک نوید عمر ریحان بھی ہمراہ تھے ، احتجاج کے باعث للہ انٹر چینج موٹر وے سے ان اوٹ ھونے والی ٹریفک کی روانی متاثر ھوئی احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ھوے نوابزادہ راجہ طالب مہدی خان نے کہا کہ بنی گالہ سے منظور شدہ فیصلے قبول نہیں مسلم لیگ ن میاں نواز شریف کی قیادت میں ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرے گی ملک کو انتشار کی سیاست سے پاک کرے گی احتجاجی مظاہرہ میں للہ کندوال ٹوبھہ سروبہ بھیلوال احمد آباد سے مسلم لیگی کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور نعرے لگائے