0

اسسٹنٹ کمشنر سعدیہ ڈوگر نے غیر قانونی فیول ایجنسیوں کو ختم کرنے کے لیے جگہ جگہ سرپرائز وزٹ کیا اور ان کو موقع پر ہی سیل کر دیا

دینہ(سہیل انجم قریشی سے)تحصیل دینہ کے مختلف مقامات پر با اثر لوگوں نے غیر قانونی فیول ایجنسیاں قائم کر رکھی تھیں جس کے متعلق آئے روز انتظامیہ کو شکایات موصول ہوتی تھی اسسٹنٹ کمشنر سعدیہ ڈوگر نے غیر قانونی فیول ایجنسیوں کو ختم کرنے کے لیے جگہ جگہ سرپرائز وزٹ کیا اور ان کو موقع پر ہی سیل کر دیا گیا یہ خبر آگ کی طرح پوری تحصیل دینہ میں پھیل گئی آفیسر نے نا صرف غیر قانونی فیول ایجنسیوں کو سیل کیا بلکہ واشگاف الفاظ میں اعلان کیا کہ مستقبل میں اگر کسی شخص نے غیر قانونی حرکت کی تو اس کے خلاف سخت سے سخت ایکشن لیا جائے گا تحصیل دینہ کے سیاسی سماجی زعماء نے اسسٹنٹ کمشنر دینہ کے موجودہ ایکشن کو بنظر احسن دیکھا ہے اور ان کا کہنا تھا کہ اگر اسی طرح کے ایکشن جاری رہے تو تحصیل دینہ ایک مثالی تحصیل بن جائے گی۔